سکھر(رپورٹ سید نصیر حیسن زیدی) سکھر کے علاقے غریب آباد کے بیری چوک پر واقع ایک چار منزلہ عمارت کے نیچے قائم دکانوں میں اچانک آگ لگ گئی دکانو...
سکھر(رپورٹ سید نصیر حیسن زیدی)
سکھر کے علاقے غریب آباد کے بیری چوک پر واقع ایک چار منزلہ عمارت کے نیچے قائم دکانوں میں اچانک آگ لگ گئی دکانوں میں لگنے والی آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کا دہواں دکانوں کے اوپر قائم گھر میں بھر گیا جس کی وجہ سے گھر میں موجود محمد جاوید ولد محمد ریحان اور اس کے دو بیٹوں محمد علیان اور محمد عمر سمیت چار افراد حیدرعلی موقع پر دم گھٹنے کی وجہ سے فوت ہوگئے جبکہ خاتون مسمات اکبری سمیت تین افراد سہیل اور زلی شاہ زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر ایدھی، فائر بریگیڈ اور دیگر ریسکیو اداروں کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے متوفیان کی نعشوں اور زخمیوں کو گھر سے نکال کر فوری طور پر سول اسپتال سکھر پہنچایا جبکہ دکانوں میں لگنے والی آگ پر بھی قابو پانے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کی کوششیں شروع کردیں زخمیوں میں سے خاتون سمیت دو افراد کو نازک حالت کے باعث گمبٹ اسپتال لے جایا گیا ریسکیو اداروں کے مطابق دکانوں میں آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جبکہ آگ سے دکانوں میں رکھا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے

COMMENTS