سکھر( رپورٹر)راجپوت سپریم کونسل انٹرنیشنل کے مرکزی صدر راﺅ طارق اشفاق نے کہا ہے کہ راجپوت سپریم کونسل انٹرنیشنل کے پلٹ فارم سے نا صرف براد...
سکھر( رپورٹر)راجپوت سپریم کونسل انٹرنیشنل کے مرکزی صدر راﺅ طارق اشفاق نے کہا ہے کہ راجپوت سپریم کونسل انٹرنیشنل کے پلٹ فارم سے نا صرف برادری بلکہ عوام الناس کی بلاتفریق رنگ و نسل خدمات میں مصروف عمل ہے ، نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ اور قوم کے معمار ہیں ، والدین کا چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آرائستہ کریں تاکہ پاکستان کا شمار نا صرف تعلیم یافتہ ترقی یافتہ ممالک میں ہو سکے ، راجپوت سپریم کونسل برادری کے حقوق فراہمی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریگی اور آپسی میں متحد و منظم طریقہ کار سے اسکی تعمیر و ترقی کیلئے کام کر رہی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گذشہ روز راجپوت سپریم کونسل یوتھ ونگ سکھر کے زیر اہتمام مقامی ہال میںزیر سپرستی صوبہ سندھ کے صدر سردار منیر احدم مہر کے استقبالیہ تقریب بسلسلہ تقسیم نوٹیفیکیشن سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں، چیف آرگنائیزر رانا بشیر احمد خان ، سیکریٹری جنرل راﺅ خالد عظمت،صدر یوتھ ونگ سکھر عبدالہادی متین بندھانی ، ، حاجی عبدالوہاب بندھانی ،حاجی محمد عثمان بندھانی ، حاجی عبدالغفار راجپوت ، قاری جمیل احمد ، حاجی شریف رائل سٹی والے ، زاکر بندھانی ، استاد الہی بخش شیخ ، ، محمود اطہر راجپوت ، حاجی محمد یامین ایوب ، محمد سہیل بندھانی ، سکھر ایوان صنعت و تجارت کے صدر ملک رضوان الحق ، لیڈز ونگ کی ساراں بھٹی ، صوبائی کوآڈینٹر لیاقت بھٹی ، مجاہد حسین راجپوت ، نثار احمد بھٹی ، موہن لعل سمیت مرکزی و صوبائی اور ضلعی عہدے داروں سمیت راجپوت برادری کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تقریب میں راجپوت سپریم کونسل انٹرنیشنل کے سابق رہنما مرحوم حاجی عبدالمتین بندھانی کی برادری کیلئے پیش کردہ عوامی خدمات پر انہیں سراہا گیا اور ان کیلئے دعامغفرت کی گئی ، تقریب میں راجپوت سپریم کونسل کے مرکزی عہدے داروں نے اس موقع پر کونسل کے نومنتخب عہدے داروں کو نوٹی فیکشن دیئے اور امید ظاہر کی وہ راجپوت سپریم کونسل انٹرنیشنل کے پلٹ فارم سے عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے ۔

COMMENTS